ستمبر 3, 2024
پوپ فرانسس کے طیارہ کی پاکستانی فضا میں پرواز، عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کے جہاز نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے طیارے نے آج صبح پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پاپ فرانسس کی جانب سےپاکستان کی فضائی حدود سے گزر نے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ائیرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا۔پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔واضح رہے گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق یہ عام روایت ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیراعظم شکریہ اور خیر سگالی کے پیغامات دیتے ہیں۔یاد رہے غیر ملکی صدور اور وزرا ئے اعظم دوران پرواز خیر سگالی کے پیغامات پائلٹ کے ذریعے ائیرٹریفک کو بھیجتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...