1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 8, 2024

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند،شہریوں کو مشکلات

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند،شہریوں کو مشکلات
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اسلام آباد میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے، جی ٹی روڈ کو سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیاجبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی، ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے مقامات بھی بند کر دیے گئے۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال چوک سے، روات ٹی چوک اور جی ٹی روڈ کو مندرہ کے مقام سے بند کیا گیا ہے۔ فیض سے اسلام آباد کو ملانے والا راستہ بھی بند کیا گیا جبکہ مریڑھ چوک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں آج تحریک انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی ہے۔اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔ راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد کر لئے گئے، پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جلسے کے ارد گرد تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں