1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 31, 2024

روہت شرما آسٹریلوی میڈیا کا نیا شکار، آسٹریلین اخبار نےروہت شرما کو ’’ رونے والا کپتان‘‘قراردیدیا

روہت شرما آسٹریلوی میڈیا کا نیا شکار، آسٹریلین اخبار نےروہت شرما کو ’’ رونے والا کپتان‘‘قراردیدیا
کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما بھی آسٹریلین میڈیا کے نشانے پر آ گئے، ویرات کوہلی کو ’’مسخرہ،جوکر‘‘ کہنےکے بعد آسٹریلین اخبار نےروہت شرما کو ’’ رونے والا کپتان‘‘ کا خطاب دیدیا۔آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویرات کوہلی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھی اپنے اخبار کے فرنٹ پر جگہ دیتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بناڈالا۔ آسٹریلیا کے اسپورٹس پیج نے کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹارگٹ کیا اور ان کی تصویر پر بچوں کی چُسنی لگتے ہوئے کیپشن لکھا کہ کیپٹن کرائے بےبی (یعنی روتو کپتان) کا غیر نامناسب الفاظوں کا انتخاب کیا۔گزشتہ روزمیلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے، گزشتہ روز کینگروز نے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی سورماؤں کا آسٹریلیا فتح کرنے کا غرور خاک میں ملادیا تھا۔ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے درمیان ہونیوالی لڑائی اور مسلسل آؤٹ آف فارم بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی نیندیں حرام کردیں، کھیل کے چوتھے 10ویں اور 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے بیٹرز نے 61 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران فیلڈرز نے کئی مس فیلڈنگ کیں جس پر روہت ناراض اور تناؤ میں نظر آئے۔قبل ازیں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔ واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نےمسخرہ کوہلی کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے تھے۔ بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیپشن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔

متعلقہ خبریں