1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 31, 2024

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز، سڈنی ہاربر برج پر شاندار آتش بازی کامظاہرہ

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز، سڈنی ہاربر برج پر شاندار آتش بازی کامظاہرہ
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2025 کا آغاز ہوگیا، جس کا استقبال رنگارنگ انداز میں کیا گیا جبکہ نئے سال کی آمد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی رات کے 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2025 کا آغاز ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہاربر برج پر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کا ہجوم موجود تھا جنہوں نے تالیاں بجا کر نئے سال کا استقبال کیا۔ لوگوں نے گلے لگا کر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔آسٹریلیا میں بھی نئے سال کے آغاز نے افق پر رنگ بکھیر دیئے جہاں سڈنی شہر میں ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کوخوش آمدیدکرتے ہوئےخوشی کااظہارکیا۔

متعلقہ خبریں