1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 1, 2025

لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر پہلی بارپی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کیلئے تیار، رجسٹریشن کرا لی

لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ وارنر پہلی بارپی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کیلئے تیار، رجسٹریشن کرا لی
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کرکٹ کے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔نیوزی لینڈ کےایڈم ملنے نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے،ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل 10 کے لیے دستیابی کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 10 میں رجسٹریشن کے بعد ڈیوڈ وارنر نے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ اور ایلکس کیری کے علاوہ مختلف ممالک کے دیگر پلیئرز کو جوائن کرلیا ہے۔اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ اور 161 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بالترتیب 8786 اور 6932 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 110 ٹی20 میچز میں ایک سینچری اور 28 نصف سینچریوں کے ساتھ 3277 رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر کے علاوہنیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملنے بھی پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملنے نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا دیا ہے، پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کیوی فاسٹ بالر ایڈم ملنے نے بھیپی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا ہے۔اس سے قبل ڈیرل مچل، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل بھی پی ایس ایل 10 کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے۔ علاوہ زیں، انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں