1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج ہوگا

تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج ہوگا
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی مذاکراتی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ مرتب کیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے پیش کیا جائے گا، کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست ترتیب دی ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی ٹیم میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شامل ہوں گے، جو عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن تشکیل دینے پر زور دے گی۔مذاکراتی اجلاس کے اس دوسرے دور میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شریک ہوں گے، حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل مرتب دے گی۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں منعقد ہوا تھا، جس میں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے مذاکرات کی اگلی بیٹھک 2 جنوری کو طے کی تھی۔

متعلقہ خبریں