1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

افغان اسپنر مجیب الرحمان اورجیسن ہولڈر بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار

افغان اسپنر مجیب الرحمان اورجیسن ہولڈر بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 2025کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اورویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔جیسن ہولڈر پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ان ایکشن ہوں گے تاہم وہ دیگر لیگز میں اپنا جادو جگا چکے ہیں جن میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کیئربین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) اور دوسری لیگز شامل ہیں۔ ہولڈر 63 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے 491 رنز اور 66 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ اسپیڈ سٹار ایڈم ملن بھی ڈرافٹ میں شامل ہو گئے ہیں، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا، پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا، فرنچائزز 4 جنوری کو ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

متعلقہ خبریں