1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

چیمپئنز ٹرافی کیلئےبھارت کے پاکستان نہ آنے پرشین واٹسن بھی بول پڑے

چیمپئنز ٹرافی کیلئےبھارت کے پاکستان نہ آنے پرشین واٹسن بھی بول پڑے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آلرؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر بول پڑے اور اس کو کرکٹ کی بدقسمتی قرار دے دیا۔ شین واٹس نے آئندہ ماہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ جانے کو بدقسمتی اور شائقین کیلئے یہ فیصلہ افسوسناک قرار دیا ہے۔شین واٹسن نےبھارت اورپاکستان کرکٹ کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا یہ افسوسناک ہے کہ معاملات اس طرح ہوئے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ سب سے زیادہ پسندیدہ چیز بھارت،پاکستان کا میچ دیکھنا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آسٹریلیا ٹور کے موقع پر سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ پاک بھارت مقابلوں میں ہمیشہ سنسنی خیزی اور میدان میں جنگ کا ماحول دیکھنے کو ملتا ہے جو عالمی کرکٹ ایونٹ کو نئی توانائی اور مقبولیت عطا کرتا ہے۔شین واٹسن نے کہاپاک بھارت میچ دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان دنوں ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک خاص ماحول ہوتا ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، اسی طرح پاکستان اور بھارت بھی بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس نہیں کرنا چاہتا۔شین واٹسن نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کو پاکستانی قوم کیلئے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے، کرکٹ فینز کو اپنے ملک میں ورلڈ سٹارز دیکھنے کا موقع ملے گا۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر کا پاکستان کے حوالے سے اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے 2019ء میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا یہ میرے لیے ایک خاص بات تھی، پاکستان میں لوگوں کی کرکٹ سے محبت اور اس کو انجوئے کرتے دیکھنا میرے لیے اچھی بات تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد اس لیے بھی اچھی بات ہے کہ فینز اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا کے بڑے سٹارز کو ایکشن میں دیکھیں گے، یقینی طور پر یہ ان کے لیے خاص لمحہ ہو گا۔ خیال رہے آئی سی سی مینزچیمپئنز ٹرافی 2025، جوکہ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے،میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں