1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
دفتر خارجہ کی سابق ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے،ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے،اس سے قبل روس اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں