1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

حکومت ، اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،پی ٹی آئی نے2 مطالبات پیش کر دیئے

حکومت ، اپوزیشن میں مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،پی ٹی آئی نے2 مطالبات پیش کر دیئے
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی، نو مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کردیے، پی ٹی آئی نے مزید مشاورت کیلئے وقت بھی مانگا، مزید مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے۔اسلام آباد میں حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے راؤنڈ کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)کےمرکزی رہنماء وسینیٹر عرفان صدیقی نے پریس بریفنگ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا پی ٹی آئی نےپہلےاجلاس میں زبانی مطالبات سامنے رکھےتھے،آج بھی بانی پی ٹی آئی،رہنماؤں،کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کیا،تحریک انصاف نے کہا حکومت ضمانتوں کےر کاوٹ نہ ڈالے، 9مئی، 26نومبر کی جوڈیشل انکوائری کابھی مطالبات کیاگیا،پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کاعمل شروع کیا۔حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی اتحادی کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہ ہونے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی کمیٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے آگاہ کیا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کیلئے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کیا جائے گا۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ پہلےاجلاس میں ہم نےچندچیزیں طےکی تھیں،طےہواتھاعدالتی فیصلے،بیانات،ٹاک شوز کو اہمیت نہیں دیں گے،طےہواتھا جواجلاس میں فیصلہ ہوگااس کی اہمیت ہوگی،مذاکرات ایک ہفتہ آگے لے جانے کا مطالبہ پی ٹی آئی کی طرف سےتھا،ابھی حکومت کی طرف سےمشاورت کیلئےوقت مانگنےکی نوبت نہیں آئی،ابھی بال پی ٹی آئی کی کورٹ میں ہے، مطالبات آنے کے بعد یقیناً دیکھیں گے۔انھوں نے علامیہ کے متعلق مزید کہاکہ دیکھنا ہوگاکیاماضی میں ایگزیکٹوآرڈرسےقیدیوں کی رہائی ہوئی کہ نہیں، قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر قانونی مشاورت کریں گے،پی ٹی آئی نےپونے4سال حکومت کی،وہ بھی معاملات جانتے ہیں، پی ٹی آئی دورمیں راناثنااللہ سمیت لیگی قیادت جیل میں رہی ہے،پی ٹی آئی دورمیں لیگی رہنماؤں میں سے کوئی ایگزیکٹو آرڈر پر رہا نہیں ہوا، پی ٹی آئی نے26ویں آئینی ترمیم پرکوئی بات نہیں کی۔عرفان صدیقی نے اعلامیہ کی بریفنگ میں بتایا کہ مقدمات توجرائم کی نوعیت پر بنتے ہیں، 26 نومبر کےمقدمات اس لیے بنے کہ 26 نومبر ہوا ہے،کیسے ہوسکتا ہے میں کسی کو چھری مار دوں اور کہوں کہ کیس نہ بنے، بانی کی مذاکرات میں شرکت کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، ایسا مطالبہ سامنے نہیں آیا کہ بانی کو مذاکرات کیلئے پے رول پر رہا کریں، ایسا مطالبہ سامنے آیا تو قانونی شعبہ اور وزارت داخلہ ان پُٹ دیں گے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے، پہلی کمیٹی میں ہمارے کچھ ساتھی موجود نہیں تھے، پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اورخوشگوار ماحول میں ہوئی تھی، پہلےاجلاس میں زیر بحث آنے والے امور پرعملدرآمد کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گفتگو میں کہا کہ میرا کردار بطور ایک سہولت کار ہے، امید کرتا ہوں کہ فریقین مذاکرات کو مثبت اندازمیں چلائیں گے، کوشش ہےکہ ملک کو درپیش اہم ایشوز کو بھی اسی کمیٹی میں زیرغورلایا جائے، ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنےکیلئےہم سب کومل کرکردار ادا کرنا ہو گا۔بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے بریفنگ میں بتایا کہ آج کی میٹنگ میں دونوں سائیڈ کی کمیٹیاں پوری ہیں، چارٹر آف ڈیمانڈ آپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانی تھیں، اپوزیشن کے مطالبات پر حکومت نے اپنا لائحہ عمل دینا تھا، اپوزیشن ارکان نے مشاورت کیلئے مذید وقت مانگا ہے خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا، ایک مشترکہ اعلامیہ آئے گا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تفصیل سے گفتگو کی، اگلے ہفتے دوبارہ میٹنگ ہو گی۔وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان نے جمہوریت کیلئے خون بہایا ہےکارکنان حقیقی آزادی کیلئے شہید ہوئے ہیں جب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں میں بیک ڈور والا نہیں، کھلی کتاب ہوںکرم کے واقعات آج کے نہیں 50 سال سے چلے آرہے ہیں کرم کے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو رہا کیا گیا ہےریاست ماں جیسی ہوتی ہے بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہئےمذاکرات بانی چیئرمین کے حکم پر شروع ہوئے ہیں مذاکرات کیسے کرنے ہیں بانی چیئرمین ہی فیصلہ کرینگے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسینیئررہنمااسد قیصرنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں جس طرح پی ٹی آئی نےکھلےدل کامظاہرہ کیا ہے، حکومت بھی ایسا ہی کرے گی، کوئی پیشرفت ہوگی، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے،دیکھیں وہ کیا کرتی ہے۔مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اتفاق ہو گیا، پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے تیسری نشست کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا، جس کےبعد حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ختم ہو گیا۔

متعلقہ خبریں