1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 2, 2025

زیرسمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

زیرسمندر کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔پی ٹی اے ترجمان نے سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔پی ٹی اے کے مطابق زیر سمندر کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہوسکتی ہے،خرابی کو دور کرنے کے لیےمتعلقہ ٹیمیں کام کرہی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور صارفین کو اپڈیٹ فراہم کرتی رہے گی۔پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ خبریں