1. Home
  2. Blogs
  3. News

مارچ 18, 2025

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی 5وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی 5وکٹوں سے ہرا دیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20میچ میں بھی شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا جسےنیوزی لینڈنے 14ویں اوور میں ہی مکمل کرلیا۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے، محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم انکے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کوٹیم میں کھیلایاگیا۔واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں