مارچ 19, 2025
زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔زرنش خان نے لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔انہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فورا بعد اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Bol News
Bol News is one of the fastest growing live news streaming channel in Pakistan with more than 5 million subscribers in Pakistan...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...