مارچ 19, 2025
امریکی خلا باز9ماہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعد بحفاظت زمین پرواپس پہنچ گئے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

امریکی خلا باز9ماہ خلا میں پھنسے رہنے کے بعدبحفاظت زمین پرواپس پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے، تاہم اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔دونوں خلاء بازوں کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔خلابازوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے زمین تک پہنچنے میں تقریباً 17 گھنٹے کا سفر طے کیا۔امریکی خلابازوں نے کہا کہ انہوں نے اس مشن سے لطف اٹھایا، سنیتا ولیمز نے اسپیس اسٹیشن کو اپنا بہترین مقام قرار دیا۔ناسا نے لینڈنگ مشن کی لائیو اسٹریم اپنے چینل پر براہ راست نشر کی جہاںاسپیس ایکس انجینئرنگ مینیجرکیٹ ٹائس اورناسا کمیونیکیشن آفیسر سینڈرا جونز لمحہ بہ لمحہ لائیو اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہے۔خلاء بازوں کی واپسی پر ایک حیرت انگیز منظر پیش آیا جب اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول کے ارد گرد پانی میں ڈولفنز تیراکی کرتی نظر آئیں، یہ خوبصورت لمحہ ناصرف حیران کن بلکہ دل کو چھو لینے والا بھی تھا، اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کیپسول کے پانی میں لینڈ کرنے کے بعد ریکوری ٹیم نے اسے بحفاظت نکالا اور پھر کئی ماہ بعد اس کا سائیڈ ہیچ پہلی مرتبہ کھولا گیا۔ خلاء باز کیپسول سے باہر آئے اور انہیں فوری طور پر ہیوسٹن لے جایا گیا جہاں وہ 45 دن کے بحالی پروگرام میں شامل ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Bol News
Bol News is one of the fastest growing live news streaming channel in Pakistan with more than 5 million subscribers in Pakistan...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...