اپریل 14, 2025
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی مسلسل تیسری فتح
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

لاہور( این این آئی)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی، گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی،191رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40ویں اوورز میں126رنزپر آل آئوٹ ہو گئی ۔،فاطمہ ثنا نے3کھلاڑیوں ، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے2،2،سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ2کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم 50 ویں اوور میں 191رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ سدرہ امین 94 بالز پر 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 60 بالز پر 33 رنز اسکور کیے۔عالیہ ریاض نے35گیندوں پر20رنز اور سدرہ نواز نے 28 گیندوں 23 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی بالر ایفی فلیچر نے39رنز دے کر 2 اورہیلی میتھیوز نے 30 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Bol News
Bol News is one of the fastest growing live news streaming channel in Pakistan with more than 5 million subscribers in Pakistan...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...