اپریل 14, 2025
آئندہ ماہ سے افراط زر میں اضافہ ہو گا،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراط زر میں اضافہ ہو گا۔گورنراسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالرز ہیں، بیرونی ادائیگیوں میں 16 ارب رول اوور یا ری فنانس ہوں گی۔جمیل احمد نے کہاکہ بقایا 10 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب ڈالرز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہے گی۔انہوںنے کہاکہ زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک ہو سکتی ہے۔گورنراسٹیٹ بینک کاکہنا تھا کہ پاکستان نے بھی اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ، ہم نے اس بارے میں مالیاتی آگہی کو پورے معاشرے میں فروغ دیا ہے، 2015 سے بالغ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد 16 فیصد سے بڑھ کر 64 فیصد پر اگئی، نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام کے تحت 3.2 ملین افراد کو تربیت دی گئی، بلوچستان میں اساتذہ کو خصوصی تربیت دی گئی۔جمیل احمد نے کہا کہ بینکنگ پالیسی میں صنفی توازن کو بہتر بنایا گیا ہے، اکاؤنٹس کو آسان طریقے سے کھولنے کے ڈیجیٹل طریقے متعارف کروائے گئے، مالیاتی خدمات کو بڑھانے میں راست کی سہولت نے بھی اہم کردار ادا کیا، مالیاتی خدمات سے دور ابادی بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد اب بھی ایک چیلنج ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آج ایک اور ایک تاریخی موقع ہے، آج مالیاتی لٹریسی کا قومی روڈ میپ جاری کیا جارہا ہے، پانچ سالہ قومی پلان مالیاتی لٹریسی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر قومی نصاب میں بھی مالیاتی آگہی کو شامل کریں گے، اسٹیٹ بینک مالیاتی آگہی کوفروغ دینے کے ساتھ مالیاتی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ سال خسارے میں تھا تاہم اس سال سرپلس میں ہے، تمام تر صورتحال کے باوجود ہم کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، ایکسچینج ریٹ بھی انہی پالیسی اقدامات کے باعث مستحکم ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہوچکا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ملک کی سرمایہ مارکیٹ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کارپوریشنوں کو سرمایہ اکٹھا کرنے اور سرمایہ کاروں کو ان کی بچتوں پر خاطرخواہ منافع حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Bol News
Bol News is one of the fastest growing live news streaming channel in Pakistan with more than 5 million subscribers in Pakistan...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...