اپریل 14, 2025
پی ایس ایل10،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو102رنز سے ہرادیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102رنز سے ہرا دیا۔ پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آبادیونائیٹڈ کے دیئے گئے244رنز کے ہدف کے تعاقب میں141رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آندرے گوس بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے، کولن منرو 40 ، اعظم خان 16 اور سلمان آغا 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیسن ہولڈر 20 رنز اور بین ڈوارسہوئس 18 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔پشاور زلمی کے بیٹر حسین طلعت نے 13، مچل اوون 10، ٹام کوہلر 8 اور صائم ایوب نے 6 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Bol News
Bol News is one of the fastest growing live news streaming channel in Pakistan with more than 5 million subscribers in Pakistan...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...