1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 16, 2025

سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید احمد

سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید احمد
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
اسلام آباد(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے وقت آنے پر کھولوں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، میں17 بار وزیر رہا ہوں ،معلوم ہےروزہ کب کھولنا ہے، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ انہوں نے ملک میں عدالتی نظام پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ کے اندر 36 ہزار ملزمان کے ٹرائل کا حکم دیا گیا ہے، جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کے مطابق، ان مقدمات میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں، جبکہ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’میری زندگی میں تو 36 ہزار ملزمان کا فیصلہ ہونا ممکن نہیں لگتا۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ شیخ رشید نے بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل کی ہے، شیخ رشید کی اپیل پر دلائل کی تاریخ رکھ لیں۔شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں ، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹرائل میں عدم شواہد پر بریت کی دلیل لے سکتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تو آپکے موکل کا حق متاثر ہو سکتا ہے، آپ اپنے موکل کو بتادیں کہ وہ سوچ لیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں شیخ رشید سپریم کورٹ پیشی سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد روانہ ہوگئے، انہوں نے سپریم کورٹ میں کیس کے باعث عدالت سے جانے کی اجازت لی۔

متعلقہ خبریں