1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 16, 2025

تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ٹیرف مزید بڑھا دیا

تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ٹیرف مزید بڑھا دیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی امپورٹس پر ٹیرف میں مزید ایک سو فیصد اضافہ کر کے یہ ٹیرف 245 فیصد کر دیاتفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی وجہ سے تجارتی جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے، اور اب ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 245 فیصد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے جوابی معاشی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ 15 اپریل کو جاری کردہ اس ایگزیکٹو آرڈر میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کا جواب دینا ضروری تھا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اس عرصے میں 75 سے زائد ممالک نے امریکا سے نئے تجارتی معاہدوں کے لیے رابطہ کیا، لیکن چین نے اس کے برعکس امریکا پر جوابی ٹیرف لگائے۔ اس پر صدر ٹرمپ کی حکومت نےفیصلہ کن اقتصادی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے ردعمل نے ہمیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام معاشی و قومی سلامتی دونوں حوالوں سے ضروری ہے۔معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا، عالمی تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے اور سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔یاد رہے کہ امریکا اور چین تجارتی جنگ میں آمنے سامنے آگئے، اس سے قبل امریکا کی جانب سے چین پر عائد کیا گیا ٹیرف 145 فیصد تھا، جبکہ جواب میں چین نے بھی امریکا پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔چین نے امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد متبادل منڈیوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے، اور امریکا کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں