اپریل 20, 2025
جماعت اسلامی کا غزہ مارچ،اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میںوفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔جماعت اسلامی نے اسرائیلی دہشت گردی کا شکار غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد غزہ مارچ کے پیش نظر آج اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کیا گیا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق، ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق، سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، لہٰذا شہریوں کو متبادل کے طور پر سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کو بلیو ایریا، ایف 6 اور ایف 7 سیکٹرز کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے متصل سروس روڈ استعمال کیے جائیں۔دوسری جانب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں وفاقی وزرا سے اسلام آباد میں آج ہونے والے یکجہتی فلسطین مارچ کے بارے میں گفتگو ہوئی۔لیاقت بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے منعقدہ مارچ کو روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں، جماعت اسلامی کا مارچ پرامن ہوگا، اور حکومت کو غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کر کے خود کو دنیا کے سامنے شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مارچ کو نہ روکے اور یکجہتی فلسطین کے جذبے کے تحت کسی بھی علاقے کو نو گو ایریا قرار نہ دیا جائے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...