اگست 31, 2025
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی غصے میں، فحش ویب سائٹ پر اپنی جعلی تصاویر پر سخت ردعمل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر مشہور خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز سامنے آنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور نجی زندگی پر حملہ قرار دیا۔یہ مواد Phica نامی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا، جس کا نام اطالوی زبان کے ایک فحش لفظ سے لیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم پر سیاستدانوں، فنکاراؤں اور انفلوئنسرز کی تصاویر کو مسخ شدہ انداز میں پیش کر کے جنسی اور توہین آمیز تبصرے کیے جاتے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس میں میلونی کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی خواتین شامل تھیں۔شدید عوامی ردِعمل اور قانونی شکایات کے بعد یہ ویب سائٹ بالآخر بند کر دی گئی۔ اٹلی میں 2019 سے "ریوینج پورن" کے خلاف قانون موجود ہے جس کے تحت ایسے جرائم پر 6 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اسکینڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ 2025 میں بھی خواتین کی نجی زندگی اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔اس معاملے نے اٹلی سمیت یورپ میں بھی پرائیویسی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب عالمی سطح پر خواتین کو جعلی ڈیجیٹل مواد کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، برطانوی ریئلٹی شو کیلی جین بیچ اور دیگر مشہور شخصیات بھی ایسے ڈیپ فیکس کا نشانہ بن چکی ہیں، جس پر دنیا بھر میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان خواتین کے وقار اور ان کی نجی زندگی کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے، اور اس کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر قانون سازی کی فوری ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...