1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 6, 2024

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زورداردھماکہ، 3 غیرملکی جان سے گئے، 17 زخمی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زورداردھماکہ، 3 غیرملکی جان سے گئے، 17 زخمی
کراچی ائیرپورٹ کے باہر دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 3 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ واقعہ میں 17 زخمی ہوچکے ہیں جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب زورداردھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی شہری جان سے گئے،جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔دھماکا ایئرپورٹ سے ماڈل کالونی جانے والی سڑک پر ہوا، دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ آواز ڈیفنس، کریم آباد، جمشید روڈ تک سنی گئی، دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، آگ نے متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے نتیجے میں متعددگاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور درختوں کو بھی آگ لگ گئی اورعلاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے،حکام کا کہنا ہے ایئرپورٹ کی تمام تنصیبات محفوظ ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا، وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت لی جون، وہ چون زن اور لی زہااو کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سےصوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے دہشت گردوں نے نشانہ ایک کار کو بنایا ہے جس میں غیر ملکی سوار تھا جو زخمی ہوا ہے، دھماکے کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، دھماکے آئی ای ڈی کے ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں