1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 21, 2024

جوڈیشل کمیشن اجلاس سےپہلےجسٹس منصورعلی شاہ نےایک اورخط لکھ دیا

جوڈیشل کمیشن اجلاس سےپہلےجسٹس منصورعلی شاہ نےایک اورخط لکھ دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے ایک اور خط لکھ دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق خط کے متن کے رولز میں آئینی بنچ کیلئے ججز کی تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہیے، آئینی بنچ میں کتنے ججز ہوں اس کا مکینزم بنانا بھی ضروری ہے، آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، کس جج نے آئینی تشریح والے کتنے فیصلے لکھے یہ ایک پیمانہ ہو سکتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ججز تعیناتی سے متعلق رولز پر مجموعی رائے بھی دی جبکہ جج تعیناتی میں انٹیلی جنس ایجنسی سے رپورٹ لینے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو کردار دیا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، جوڈیشل کمیشن میں پہلے ہی اکثریت ایگزیکٹو کی ہے، رولز پر میری رائے اس ترمیم اور کمیشن کی آئینی حیثیت طے ہونے سے مشروط ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہوں، پہلے فل کورٹ بنا کر 26 ویں ترمیم کا جائزہ لینا چاہیے، جج آئین کی حفاظت اور اس کا دفاع کرنے کا حلف لیتا ہے، ججز تعیناتی کے رولز بھی اسی حلف کے عکاس ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں