1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 17, 2024

پنجاب حکومت کا کل صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا کل صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا، اس دوران پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا، چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامے سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگنے کا اندیشہ ہے،محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔علاوہ ازیں لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحان کے جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق جمعہ کے روز فزکس، ہوم اکنامکس، جغرافیہ، ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر لیا جانا تھا، مذکورہ پیپروں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں