1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 26, 2024

سیاسی عدم استحکام ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

سیاسی عدم استحکام ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
ملک میں سیاسی عدم استحکام اور احتجاج کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی گراؤٹ دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 3505 پوائنٹس کم ہوکر 94574 پر بند ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلسل ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار ہوگئی ، ساڑھے تین ہزار پوائنٹس کی گراوٹ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوئی اور ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی اور 95 ہزار پوائنٹس کی حدبھی برقرار نہ رکھ سکی۔کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار574 پوائنٹس پر بند ہوئی۔آج مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں