1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کی شامت آگئی

سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کی شامت آگئی
حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، قانون نافذ کرنے سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا،سائبر کرائم ترمیمی بل کے نئے مسودے میں اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے ایک چیئرمین اور 6 اراکین ہوں گے۔اس اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہوگا اور یہ اتھارٹی ریاستی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کرسکے گی۔ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔سائبر کرائم ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو خوفزدہ کرنے یا جھوٹا الزام عائد کرنے سے متعلق اور پورنو گرافک مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا۔ اس قانون کے تحت جان بوجھ کرجھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدگمانی پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں