1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 4, 2024

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سےمستعفی ہوگئے

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سےمستعفی ہوگئے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد خزب اختلاف سید شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کر دیا،شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیاخط میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیسز درج ہیں جو توجہ مانگتے ہیں، ان حالات میں وقت دے پانا مشکل ہے لہٰذا میں اپنی جگہ علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرتا ہوں۔گزشتہ روزعمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفا دیا تھا۔ انہوں نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفی کا فیصلہ اپنے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) اور قانونی مقدمات کے باعث کیا۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے 26 آئینی ترمیم کے بعد نومبر کے شروع میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پارلیمنٹ کے اراکین کا اعلان کردیا گیا تھا۔جوڈیشل کمیشن کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے عمر ایوب اور سینیٹ شبلی فراز کو کمیشن کا حصہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے کمیشن کے ابتدائی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں