1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 7, 2024

نیپر نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

نیپر نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے۔نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی اور نیپرا نے کہا کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا۔دوسری جانب نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 37 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ جبکہ جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کی گئی۔نیپرا کے مطابق ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی ہوگی، اور دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں