1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور2جنوری کوہوگا،نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور2جنوری کوہوگا،نوٹیفکیشن جاری
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹس جاری کر دیا۔جاری اعلامیے کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 2 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔2 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی کے تحریری مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان سیاسی بصیرت کے حامل افراد ہیں،2 جنوری کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس کےحوالے سےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے فریقین مزاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے ،مزاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں ۔بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ پر امید ہیں کہ مزاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی،حکومت اور اپوزیشن میں مزاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

متعلقہ خبریں