1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردئیے گئے۔ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔ لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ان سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے لیکن وہ ہر کیس لڑیں گے، انہیں ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب وہ سارے مقدمات لڑرہے ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے نہ وہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نے کہا کہ 9 مئی کی سازش پہلے سے تیار کی گئی تھی، ان لوگوں نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اور جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردیے گئے ہیں، عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے احتجاج پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں