1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 18, 2024

موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کے بغیرآج سے لاہور شہر میں داخلہ بند

موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کے بغیرآج سے لاہور شہر میں داخلہ بند
آج سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سٹی ٹریفک پو لیس کے مطابق شہر کی متعدد شاہراہوں پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بولیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔قانون پر عملدرآمد کے لئے شوق چوک، شوکت خانم، لیک سٹی، اڈا پلاٹ سمیت داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز تعینات کر د یے گئے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانیہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں