1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

لاہور کا جلسہ’’ڈو اینڈ ڈائی ہے‘‘ روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان

لاہور کا جلسہ’’ڈو اینڈ ڈائی ہے‘‘ روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ ’’ڈو اینڈ ڈائی‘‘ ہے، اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا کہ باہرنکلیں ،عوام بھی جیل جانے سے نہ گھبرائیں، جلسے سے اگر روکا تو جیلیں بھر دیں گے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کا مقصد قاضی فائز عیسیٰ کو فائدہ پہنچانا ہے، قاضی فائز عیسی کو اس عدالت سے اٹھا کر آئینی عدالت میں بٹھا دیں گے، میں نے ایسے فیصلے کرنے والے ڈفر اور کم عقل بہت کم دیکھے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں پھر کہتے ہیں اس کے پاس موبائل آتا ہے اور اس کو خبریں ملتی ہیں، مجھے تمہاری حرکتوں کی وجہ سے پہلے پتہ چل جاتا ہے مجھے علم تھا کہ یہ ترمیم آنی ہے ، جو بھی ہونا تھا پوری مشاورت کے بعد ہونا چاہیے تھا رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سے ان لوگوں کا مقصد پتہ چلتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ آئینی ترمیم کے پیچھے حکمرانوں کی نیت سب جان چکے ہیں، یہ اصل میں سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنا ہے، اور جمہوریت کو تباہ کرنا آزادی کو تباہ کرنا ہے، جب آزادی تباہ ہوجائے تو لوگ غلام بن جاتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ لائن کے ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کرکے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر 8 فروری کے انتخابات میں ملے ہوئے تھے، چیف جسٹس نے دھاندلی کو مکمل تحفظ دیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرائل کے بغیر لوگ ایک ایک سال سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں، 8 فروری کا فراڈ الیکشن بنیادی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔ اب یہ امپائروں کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ ایکسپوز نہ ہوسکیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں، لاہور کا جلسہ ڈواورڈائی ہے، یہ اب بے شک جو مرضی کرلیں، ہم نے پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں، 15 ماہ سے جیل میں ہوں مزید بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں ، عوام بھی جیل جانے سے نہ گھبرائیں، جلسے سے اگر روکا تو جیلیں بھر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لائن کے ایک طرف وہ کھڑے ہیں جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کر کے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں، جمہوریت ڈنڈے کے زور پر یا غلام بنا کر نہیں چلتی، راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی عیسی اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے تھے، یہ ایمپائروں کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ ایکسپوز نہ ہو سکیں۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل سرمایہ کاری سے جڑا ہوا ہے، 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے 6 ماہ کے دوران دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ محسن نقوی کا 5 ملین ڈالر بیرون ملک پڑا ہے، اس کا کون سا کاروبار ہے، اب تو منی لانڈرنگ کو بھی جائز قرار دے دیا گیا۔افغان قونصلر کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ چھوڑو اس کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمھیں اسکی پڑی ہے، ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو۔

متعلقہ خبریں