1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 19, 2024

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں