1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 18, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ میں کیس زیرالتوا ہے، اس لیے احتساب عدالت کو حکم دیا جائے وہ ٹرائل آگے نہ بڑھائے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی استدعا پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلے سے سنانے سے روکتے ہوئے کہاکہ ٹرائل کورٹ حتمی فیصلہ نہ سنائے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں