1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 6, 2024

اسرائیل کا بیروت میں ایک بار پھر فضائی حملہ، متعدد عمارتیں تباہ

اسرائیل کا بیروت میں ایک بار پھر فضائی حملہ، متعدد عمارتیں تباہ
اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا ہے، داحیہ علاقے پر بمباری سے پورا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، آگ اور بارود فضا میں بلند ہوتا میلوں دور سے دیکھا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی سرگرمیوں سے متعلق ادارے کے دفتر پر بھی گولہ باری کی گئی ہے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ ہی میں الزیتون اور الصابرہ محلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے 37 افراد شہید ہوگئے۔ برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں