1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 20, 2024

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات ہیں، امریکا

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات ہیں، امریکا
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات ہیں، لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے، ہم نے کبھی بھی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کی۔پاکستانی اداروں پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے پُرعزم ہے، امریکا پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق تحفظات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہ کرنا پالیسی ہے، پابندیاں بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے تحفظات پر مبنی ہے، امریکی محکمہ خارجہ قومی سلامتی کے لیے پابندیوں اور دیگر ٹولز کا استعمال جاری رکھے گا، امریکا ان مسائل پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، پابندیوں سے دیگر شعبوں میں پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں ہے۔جان فائنر نے کہا کہ پاکستان طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا کے علاوہ امریکا تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیاروں سے بھی لیس کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں