1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 6, 2024

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے7ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نےپاکستانی ویمنزکادیاگیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی اور بھارت کو جیت کے لیے 106 کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 17، کپتان فاطمہ ثناء 13، سیدہ اروب شاہ 14 رنز بنا سکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔بھارت کی جانب سے ارون دھتی ردی نے 3، شریانکا پٹیل نے 2 جبکہ عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ، دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 106رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نےمطلوبہ رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی۔بھارت کی جانب سے شفالی ورما 32 اور ہرمن پریت کور 29 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثناء نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ خبریں