1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 20, 2024

وکٹ کولات مارنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ ہینرک کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد

وکٹ کولات مارنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ ہینرک کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد
جنوبی افریقا کے بیٹر ہنرک کلاسن کو آؤٹ ہونے پر اسٹمپ پر لات مارنا مہنگا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کر دیا۔ہنرک کلاسن نے دوسرے ون ڈے میں آؤٹ ہونے پر اسٹمپ پر لات مار کر غصہ نکالا تھا۔پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں سٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔آئی سی سی کا کہناہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ خیال رہے ہینرک کلاسن نے میچ میں 74 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلی ، وہ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔کلاسن نے 44 ویں اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش کی اور وہ باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔پاکستان نے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں