1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 21, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹاکرا23فروری کوہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت ٹاکرا23فروری کوہوگا
پاکستان میں اگلے برس ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا جبکہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا ۔مجوزہ شیڈول کے مطابق ایک سیمی فائنل لاہور اور دوسرا سیمی فائنل نیوٹرل وینیو پر ہوگا، لاہور اور نیوٹرل وینیو پر چار میچ کھیلے جائیں گے، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تین تین میچوں کی میزبانی کریں گے۔ممکنہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کا میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش جبکہ تیسرا میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مدِمقابل ہوں گی۔افغانستان اور آسڑیلیا کے درمیان میچ 28 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور جنوبی آفریقہ کی ٹیمیں 25 فروری کو راولپنڈی میں ان ایکشن ہوں گی۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو راولپنڈی میں کھیلیں گی۔ ایونٹ میں یکم مارچ کو جنوبی آفریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچوں کے لیے نیوٹرل وینیو دبئی ہوسکتا ہے، ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں