1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 20, 2024

پاکستان جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاکستان21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ، جیت کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقامیں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر 21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جنوبی افریقا میں پاکستان تین یا تین سے زیادہ بار ایک روزہ سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقا میں مجموعی طور پر 7 دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقا میں 3 یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا میں 10 سیریز کھیلیں،1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔محمد رضوان جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی ہیں۔ یہی وہ 2 ممالک ہیں جہاں پاکستان کو کڑے کرکٹ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ہےپاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں