1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 20, 2024

معروف موسیقاراے آر رحمٰن کی اہلیہ کا 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان

معروف موسیقاراے آر رحمٰن کی اہلیہ کا 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان
’آسکر‘ اور گریمی ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو نے بیان میں کہا ہے کہ شادی کےاتنے برس بعد شوہر سے علیحدگی مشکل فیصلہ ہے، تاہم فیصلہ تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی کے باعث ان کے درمیان ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے۔سائرہ بانو نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اور جذبات کا مکمل احترام کریں۔خیال رہے اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، ان کے تین بچے ہیں جن کا نام خدیجہ، رحیمہ اور امین ہے۔ اے آر رحمان بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے، ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے موسیقار اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا۔دوسری جانب اہلیہ کی جانب سے طلاق کا اعلان کے بعد اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا۔اے آر رحمان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا گیاہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنے کی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نے نہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کاعرش بھی کانپ سکتا ہے۔بھارتی گلوکار و موسیقار کی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار اور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا۔

متعلقہ خبریں