1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 21, 2024

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ جنگ سے متعلق مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ، کاؤنٹی کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے جنگی جرائم کرنے پر یقین کرنے کے لیے مناسب بنیادیں موجود ہیں، نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں میں احتیاط نہیں کی، بھوک کو جنگی ہتھیار بنایا، جنگی جرائم میں قتل، ایذا رسانی اور دیگر غیر انسانی سلوک شامل ہیں، یہ وارنٹ گرفتاری غزہ کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے مفاد میں ہیں۔خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں