1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 24, 2024

برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں2افرادہلاک

برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں2افرادہلاک
برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی، طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان برٹ برطانیہ کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ سمندری طوفان کی 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہورڈنگز اُڑا دیے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، ٹرانسپورٹ کا نظام معطل، انٹرنیٹ منقطع اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔سمندری طوفان کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزید تین روز تک موسم خراب رہے گا۔لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمندری طوفان برٹ کے اثرات آئرلینڈ اور فرانس میں دیکھے گئے جہاں برف باری، بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ سے موسم سرد ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، ریل شیڈول متاثر ہوا، متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جب کہ نیو کاسل ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کئی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ طوفان نے آئرلینڈ کو بھی متاثر کیا جہاں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

متعلقہ خبریں