1. Home
  2. Blogs
  3. News

جولائی 27, 2024

ویمنز ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنزایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں سفر تمام کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، منیبہ علی 37 اور گل فیروزہ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے کاویشا اور اودیشیکا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کا 141 رنز کا ہدف سری لنکا ویمنز نے 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشکا 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ویمنز ایشیا کپ کا فائنل(کل) اتوار کو بھارت اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموںکے درمیان ہوگا۔

متعلقہ خبریں