1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 7, 2024

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت سمیت تمام ٹیمیں شرکت کریں گی،محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت سمیت تمام ٹیمیں شرکت کریں گی،محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اوربھارت سمیت سب ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کےسیکرٹری جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے سے کوئی پریشانی نہیں، ان کے ساتھ رابطہ رہتا ہے، اے سی سی میٹنگز میں بھی ان سے ملاقات رہتی ہے اور آئی سی سی سمیت ہر ممبر ملک کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، جس میں ہم تمام مہمان ٹیموں کی شان دار میزبانی کریں گے۔محسن نقوی نےمزیدکہا انگلینڈ سے سیریز پاکستان میں ہی ہوگی،انگلینڈ سے میچز ملتان،راولپنڈی ہی میں کھیلے جائیں گےجبکہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ہیڈ کوچز کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس کل سے کوالالمپور میں ہورہاہے ، میں مصروفیات کی وجہ سے میں اس اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جارہا، تاہم اس اہم اجلاس میں ورچوئل شرکت ضرور کروں گا جب کہ پاکستان کی نمائندگی سلمان نصیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، تین تین ہفتے میں ایک ایک فلور بن جائے گا،فرنٹ بلڈنگ اسٹیل اسٹرکچر پر مشتمل ہے، 31 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2007-2006 میں بننے والے راولپنڈی اسٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا، چیمپئنز ٹرافی میںا سٹیڈیم میں سیٹیں لگا دی جائیں گی، کراچی سٹیڈیم بھی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے۔انہوں نے کہا ’کراچی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپیئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

متعلقہ خبریں