1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2024

سلیمہ امتیاز آئی سی سی امپائرزپینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

سلیمہ امتیاز آئی سی سی امپائرزپینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
سلیمہ امتیاز آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد ہوگئیں۔سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان کی نامزدگی کے بعد سلیمہ امتیاز خواتین کے دو طرفہ بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں فرائض انجام دیں گی جو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔سلیمہ امتیاز کی عمر 52سال ہے اور وہ پاکستانی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ مواقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں