1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 18, 2024

آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔آئی سی سی کا 5 رکنی وفد 4 روزہ دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے جس نے نیشنل اسٹیڈیم سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔وفد میں سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، سکیورٹی منیجر مسکر شامل ہیں، جی ایم کرکٹ وسیم خان، آئی سی سی براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج اور ایونٹ منیجر عون زیدی بھی وفد کا حصہ ہیں۔حکام کی جانب سے وفد کو نیشنل اسٹیڈیم اور ہوٹل میں فراہم کردہ سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، آئی سی سی وفد کراچی کے بعد اسلام آباد اور لاہور کا دورہ بھی کرے گا۔آئی سی سی وفد پاکستان میں4 روز قیام کے بعد21 ستمبر کو واپس چلا جائے گا، وفد دورہ پاکستان کی مکمل رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائے گا۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں