1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 8, 2024

حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی اورثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی اورثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کےمطابق دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کیساتھ ہی انہوں نے اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا۔حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے حارث نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔حارث کی یہ پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیرئیر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں، ایڈیلیڈ میں5 وکٹ لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76 ، 76 وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں جبکہ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔دنیا کے دیگر فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میچز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور انڈیا کے کلدیپ یادوو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں