1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 12, 2024

ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی سی بی نے وجوہات مانگی ہیں جس کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں ٹھوس وجوہات پوچھتے ہوئے لکھا کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔خط کے متن میں لکھا کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کروا سکتا ہے، بھارت کی جگہ کوئی اور ٹیم کو بھی بلوایا جاسکتا ہے۔ تاہم، سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ آنے پر اس کے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی مالی نقصان کی زد میں آئے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رویے کے خلاف پاکستانی پالیسی موجودہ سائیکل میں آئی سی سی کی آمدن پر اثر انداز ہو گی۔

متعلقہ خبریں