1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 13, 2024

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، شاہین شاہ آفریدی نمبر ون باؤلر بن گئے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، شاہین شاہ آفریدی نمبر ون باؤلر بن گئے
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج بیٹنگ اور بولنگ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی پہلی پوزیشن پر ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام شاہین شاہ کو دوبارہ آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون بولر کی پوزیشن حاصل کر کے مل گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستانی بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آگئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ون ڈے بیٹرزاور بولرز کی نمبر ون پوزیشن پر پاکستان کے کھلاڑی براجمان ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم نمبر ون بیٹر کی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آئے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے سال بھر کے طویل وقفے کے بعد بولرز کی رینکنگ میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بہترین بولنگ سے جنوبی افریقا کے اسپنر کیشو مہاراج کو تیسری نمبر پر دھکیل دیا تاہم افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اس کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف 14 درجے بہتری کے بعد 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، حارث رؤف کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں 825 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے تجربے کار بلے باز بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسرے، شبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسری اور راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ خبریں